بریکنگ نیوز
| سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیراعظم سے رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت | پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی: مریم نواز شریف | لاہور ہائیکورٹ: جسٹس طارق سلیم شیخ کا کرپٹو کرنسی سے متعلق اہم فیصلہ | پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا | مہنگی بجلی اور کپیسٹی پیمنٹ کا بوجھ | امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، جزیرے قشم میں 3 افراد شہید | امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ | پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئر لائنز کیلئے بڑا دھچکا

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ

فہرستِ مضامین

  • مظفرآباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ری پولنگ کا مطالبہ کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 30 پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کرنے اور ٹھپے لگانے کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، کسی کو ووٹ اور اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا کوئی اور نہیں کرے گا۔

انہوں نے لیگی قائدین پر دھاندلی کر کے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بننے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں جس کا وزیر کہتا ہے راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں، کشمیر کے حالات کا حل پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز سچ اور مفاہمتی کمیشن بنائیں جو تحقیقات کرے، تمام سٹیک ہولڈرز طے کریں کہ اب مزید احتجاج نہ ہو، جب تک سچ اور مفاہمتی کمیشن تحقیقات کر کے رپورٹ نہ دے تب تک احتجاج نہ کیا جائے، کمیشن وزیراعظم آزاد کشمیر کو قصوروار ٹھہرائے تو احتساب کیلئے تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مظفرآباد کے عوام کیلئے انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے، جن پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کیا گیا وہاں ٹرن آؤٹ 99 فیصد ہے، چودھری یاسین کو اسمبلی اجلاس سے پہلے نشست دلوائیں گے، پی پی امیدواروں کو نشستیں نئی اسمبلی بننے سے پہلے دلواؤں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کے دوسرے مرحلے سے پہلے ہماری شکایات کو سنا جائے گا، تشدد اور بندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں، فیز ٹو کے انتخابات سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

خیال رہے کہ اس قبل مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں بھی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ہم چودھری یاسین کے حلقے میں دھاندلی کے نتائج کیوں تسلیم کریں، چودھری یاسین کے حلقے میں ری پولنگ کروائی جائے، پیپلز پارٹی کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جو نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں شکست ملتی ہے تو قبول کرنے کو تیار ہوں، لیکن چوری شدہ رزلٹ تسلیم نہیں، کمیشن بنا کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جائے، کشمیری عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، یقین دلاتا ہوں ہر چوری اور چھینی ہوئی نشست ان سے واپس دلائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *