بریکنگ نیوز
| سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیراعظم سے رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت | پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی: مریم نواز شریف | لاہور ہائیکورٹ: جسٹس طارق سلیم شیخ کا کرپٹو کرنسی سے متعلق اہم فیصلہ | پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا | مہنگی بجلی اور کپیسٹی پیمنٹ کا بوجھ | امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، جزیرے قشم میں 3 افراد شہید | امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ | پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئر لائنز کیلئے بڑا دھچکا

3 دن اچھی کرکٹ کھیلی، چوتھے روز بیٹنگ میں ناکام رہے: بابر اعظم

فہرستِ مضامین

ٹاروبا: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے 3 دن اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن چوتھے روز بیٹنگ میں ناکام رہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پوسٹ میچ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کا نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے کنڈیشنز کا بہترین فائدہ اٹھایا، ابتدائی اوورز میں نئی گیند کو سنبھل کر کھیلنا ضروری تھا، غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی ہے اور پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *