بریکنگ نیوز
| سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیراعظم سے رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت | پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی: مریم نواز شریف | لاہور ہائیکورٹ: جسٹس طارق سلیم شیخ کا کرپٹو کرنسی سے متعلق اہم فیصلہ | پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا | مہنگی بجلی اور کپیسٹی پیمنٹ کا بوجھ | امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، جزیرے قشم میں 3 افراد شہید | امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ | پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئر لائنز کیلئے بڑا دھچکا

سپین نے ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

فہرستِ مضامین

نیوی جرسی: فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل معرکے میں سپین نے ارجنٹینا 0-1 سے شکست دے کر دنیائے فٹ بال کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
نیویارک کے نیو جرسی سٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن سپین کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
ارجنٹینا اور سپین کے درمیان ایونٹ کے فائنل معرکے کا پہلے ہاف کے بعد دوسرا ہاف بھی بغیر کسی گول کے ختم ہو گیا، فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔اضافی وقت کا پہلا ہاف بھی بغیر کسی گول کے اختتام کو پہنچا جبکہ دوسرے ہاف میں سپین نے شاندار گول کر کے برتری ثابت کر دی، سپین کی جانب سے فیران ٹوریس نے گول سکور کیا۔
یاد رہے کہ یہ 2010ء میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سپین نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور مجموعی طور پر یہ اس کا دوسرا ورلڈ کپ فائنل ہے۔اس کے مقابلے میں ارجنٹینا 7ویں بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے اور سابقہ 6 میں سے 3 فائنلز (1978ء، 1986ء اور 2022ء) میں اس نے ٹرافی جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *